اوورسیز پاکستانیز

پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی سبیکا شیخ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

اسلام آباد (اردو نیوز ) پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ٹیکساس سکول شوٹنگ میں جاں بحق ہونیوالی جواں سال پاکستانی انٹر نیشنل سٹوڈنٹ سبیکا شیخ کے اہل خانہ کو فون کیا اور ان سے ان کی بیٹی کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ اپنے بیان میں سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ انٹر نیشنل سٹوڈنٹ کی حیثیت سے سبیکا شیخ یوتھ ایمبیسیڈر اور دونوں ممالک کے عوام اور کلچر کے درمیان ایک پل تھیں ۔انہوں نے کہا کہ سبیکا شیخ کی المناک وفات پر امریکن ایمبیسی اسلام آباد کے تمام ارکان دکھی اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
سبیکا شیخ کے جسد خاکی کو ہیوسٹن سے پاکستان روانہ کرنے کےلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ ہیوسٹن میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو کراچی روانہ کیا جائے گا جہاں انہیںان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔
امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نے بھی سبیکا شیخ کی جواں سال موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے سانتافے اسکول میں ہونے والی فائرنگ اور پاکستانی طالبہ سبیکا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
سبیکا شیخ ٹیکساس کے سانٹا فے سکول میں پیش آنیوالے واقعہ میں ہلاک ہوئی ۔اس شوٹنگ میں کل دس افراد جن میں سے بیشتر سکول سٹوڈنٹس تھے ، ہلاک ہوئے ۔ اس یہ اس سال امریکہ میں پیش آنے والا شوٹنگ کا 22واں اور سکول شوٹنگ کا نواں واقعہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔ سبیکا شیخ کا جسد خاکی پاکستان بھجوایا جائیگا

Related Articles

Back to top button