پاکستان

پرویز مشرف کی وطن واپسی ، پاک فوج کا اہم بیان

مسلح افواج کا بطور ادارہ اور مسلح افواج کی قیادت کا موقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے، اسی سلسلے میں پرویز مشرف کی فیملی سے رابطہ کیاگیا

اسلام آباد (اردونیوز ) پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف جو کہ دوبئی کے ہسپتال میںز یر علاج اور شدید علیل ہیں ، کی وطن واپسی کے حوالے سے پاک فوج کا اہم بیان سامنے آگیا ہے ۔ اس بیان میں مسلح افواج کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف کو وطن واپس لانا چاہئیے تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ پرویزمشرف کے خاندان کو کرنا ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخارنے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) کی صحت نہایت خراب ہے اور اس حالت میں ان کی وطن واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی کو کرنا ہوگا۔ترجمان مسلح افواج کے مطابق مسلح افواج کا بطور ادارہ اور مسلح افواج کی قیادت کا موقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے، اسی سلسلے میں پرویز مشرف کی فیملی سے رابطہ کیاگیا، پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی اور ان کے ڈاکٹرز نے کرنا ہے کہ وہ ان کو ایسی کنڈیشن میں سفر کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں یا نہیں؟
دریں اثناءپرویز مشرف کی فیملی کی جانب سے ان کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ان کی صحت سے متعلق صورتحال پوسٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ علیل ہیں اور انہیں جو مرض لاحق ہے ، اس میں ان کی ریکوری میں چیلنجز درپیش ہیں

تازہ ترین اور اہم خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس وزٹ کرتے رہیں ۔ Urdu News USA ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button