اوورسیز پاکستانیز

بھارتی جارحیت کیخلاف کیلی فورنیا میں پاکستانی ، کشمیری اور سکھ کمیونٹی کا مشترکہ مظاہرہ

امریکی عوام کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے انہیں بتایا ہے کہ بھارت امن نہیں بلکہ جارحیت پر یقین رکھتا ہے

کیلی فورنیا (اردو نیوز ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سانٹا مونیکا میں پاکستان میں کی جانیوالی بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی کے مقامی قائدین اور ارکا ن نے شرکت کی اور بھارتی جارحیت کی مذمت کی ۔مظاہرے میں پیپلز پارٹی ویسٹ کوسٹ کے قائدین صدر عدنان شفیق، نائب صدر راشد غزنوی اور کوارڈی نیٹرفرحان شفیق سمیت ان کے ساتھیوں نے شرکت کی ۔عدنان شفیق نے کہا کہ ویسٹ کوسٹ میں بسنے والے امن پسند پاکستانیوں اور ساوتھ ایشین کمیونٹی کے ارکان نے امریکی عوام کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے انہیں بتایا ہے کہ بھارت امن نہیں بلکہ جارحیت پر یقین رکھتا ہے ۔

Adnan Shafiq, California Kashmir Demonstrationیہ بھی پڑھیں؛ نیویارک میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاکستان اور پاکستانی افوج کے حق میں نعرے درج تھے ۔ مظاہرین مسلسل نعرہ بازی کرتے رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ائیرفورس نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے اور پاکستان میں پے لوڈز گرا کر دہشت گردی کا مظاہرہ کیا جس کا اقوام عالم کو نوٹس لینا چاہئیے ۔
مظاہرین نے پاکستان کی مسلح افواج کی جراتمندی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ائیرفورس نے بھارتی طیارہ گرا کر اور پائلٹ کو حراست میں لے کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور اس کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق مسلہ کشمیر حل کیا جائے ۔

https://www.facebook.com/pppadnanshafiq/videos/10215875262892558/

 

 

Related Articles

Back to top button