بین الاقوامی

نیوجرسی میں پانچویں سالانہ امام مہدی ؑ کانفرنس

حوزہ علمیہ المہدیؑ ، المہدی ؑ سنٹر ، القرآن سنٹر،امام بارگاہ اور دیگر پراجیکٹس کی رپورٹ پیش کی گئی،پاکستانی ، ہندوستانی،عرب ، ایرانی اور افغانی کمیونٹیز کے سرکردہ افراد اور یوتھ کی بھرپور شرکت

 آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی ،مولانا مختار حسین ثقفی، سید ثابت حسین ، عابد حسین راجہ، حاجی محمد رزاق گجر اور حاجی محمد نذیر چٹھہ کا اظہار خیال، تلاوت حافظ عبدالرحمن العمارہ نے کی، ایم سی نور رضا حسین تھے۔چیف آرگنائزر سید زین عباس بخاری رہے۔ اہتمام نیاز سید عمران نقوی نے کیا۔میثم زیدی ،ڈاکٹر مسعود شیرازی،طاہر شاہ،فرحان عباس،حسن امتیاز، راجہ عمار یاسر،سید عباس و دیگر کا خطاب

نیو جرسی (المہدی نیوز)گزشتہ اتوار المہدی فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام پانچویں امام مہدی ؑکانفرنس کارٹیرٹ نیو جرسی میں بڑی شان و شوکت سے انعقاد پذیر ہوئی۔المہدی ؑفاؤنڈیشن کی 26 سالہ خدمات کو سراہا گیا۔چوبیس پچیس سال کے جوانوں نے کہا کہ چار پانچ سال کی عمر سے آیت اللہ سندرالوی کی سرپرستی میں اسلامی ماحو ل میں ان کی شاندار تربیت ہوئی ہے۔ آج وہ دین دار، متشرع اور سفیر اسلام بن چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ المہدی ؑکی تحریک دینداری کو بھی فروغ دیا۔ فلاڈیلفیا کے اسکالرز نے بتایا کہ تیس سال سے زیادہ ڈاکٹر سندرالوی کی حوزوی خدمات نے مذہب جعفریہ کی تعلیم و تربیت میں بڑا کام کیا ہے۔انہوں نے انتھک محنت سے مسلسل دین مبین کی ترویج کا کام کیا۔
نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد نے کہا تعلیم قرآن ،تعلیم فقہ،دروس عقائد، دروس اخلاق اصول تربیت عام کرنے میں المہدی ؑفاو¿نڈیشن کے علما اور طلبا نے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔ڈاکٹر سندرالوی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر سندرالوی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ بتیس سالوں میں محدود وسائل سے بہت کم خدمت کی ہے۔پھر بھی اللہ کا شکر ہے ایک دو نسلیں بچا لیں۔ دین کا کام مشکل ہے۔پھولوں کی سیج پر قدم رکھنا نہیں بلکہ کانٹوں پر چلنے کے مترادف ہے۔انہوں کہا وہ برسہا برس راتوں کو مزدوریاں کرتے دن میں تعلیم و تربیت کا فریضہ انجام دیتے۔انہوں نے جو اپنے بزرگوں سے سیکھا دیانت داری کے ساتھ اپنے بھائی ،بہنوں بزرگوں ، عزیزوں تک پہنچا دیا۔واضح رہے حوزہ علمیہ المہدی ؑ، المہدی سنٹر ، القرآن سنٹر،امام بارگاہ اور دیگر پراجیکٹس کی رپورٹ پیش کی گئی۔
پاکستانی ، ہندوستانی،عرب ، ایرانی اور افغانی کمیونٹیز کے سرکردہ افراد اور یوتھ کی بھرپور شرکت رہی۔آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی ،مولانا مختار حسین ثقفی، سید ثابت حسین ، عابد حسین راجہ، حاجی محمد رزاق گجر اور حاجی محمد نذیر چٹھہ کا اظہار خیال کیا۔
تلاوت حافظ عبدالرحمن العمارہ نے کی۔ ایم سی نور رضا حسین تھے۔چیف آرگنائزر سید زین عباس بخاری رہے۔ اہتمام نیاز سید عمران نقوی نے کیا۔میثم زیدی ،ڈاکٹر مسعود شیرازی،طاہر شاہ،فرحان عباس،حسن امتیاز، راجہ عمار یاسر،سید عباس و دیگر کا خطاب کیا۔کانفرنس میں بوبی شاہ، ارسلان شاہ، محمد شاہ ، رائے اطیب مہدی، استادصابر حسین خان، مولانا علی رضا علوی، ملک حسین رضا، علی زیدی، قنبر زیدی ،ندیم رضوی، عباس رضوی ، ثاقب شاہ، عامر شاہ، میاں منظور ، شیخ عبدالجبار، شیخ عبدالرحمن ،علمدار نقوی،باسط ڈوگا،اسد ڈوگا، ملک نعیم حیدر، سید محمد رضا ،،شبر کاظمی، ڈاکٹر عادل خان،سید یوسف،عبدالمقیت خان و دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button