پاکستان

امریکی صدر ٹرمپ کی عمران خان اور نریندر مودی سے الگ الگ فون پر بات چیت، کشمیر پر تناوکم کرنے پر زور

صدر ٹرمپ نے دونوں وزراءاعظم کو فون کال کے بعد جاری کردہ اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری اپنے دونوں اچھے دوستوں وزیر اعظم انڈیا مودی اور وزیر اعظم پاکستان (عمران) خان سے بات ہوئی

دونوں ممالک کو باہمی بات چیت کے ذریعے تناو¿ کو کم کرنا چاہئیے ۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ اگر چہ صورتحال مشکل ہے تاہم میری دونوں وزراءاعظم سے اچھی بات ہوئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیویارک (محسن ظہیر سے )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نریندر مودی اور عمران خان کو الگ الگ فون کال،کشمیر کے تناو¿ کو باہمی بات چیت سے ختم کرنے پر زور ۔ صدر ٹرمپ نے دونوں وزراءاعظم کو فون کال کے بعد جاری کردہ اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری اپنے دونوں اچھے دوستوں وزیر اعظم انڈیا مودی اور وزیر اعظم پاکستان (عمران) خان سے بات ہوئی جس میں ہم نے تجارت، سٹریٹیجک پارٹنرشپ اور سب سے اہم بات انڈیا اور پاکستان کے درمیان جاری تناو¿ پر بات کی ۔ دونوں ممالک کو باہمی بات چیت کے ذریعے تناو¿ کو کم کرنا چاہئیے ۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ اگر چہ صورتحال مشکل ہے تاہم میری دونوں وزراءاعظم سے اچھی بات ہوئی ہے ۔

 

 

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مسلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے گذشتہ ہفتے ہونیوالے اجلاس سے قبل بھی وزیر اعظم عمران خان کی صدر ٹرمپ سے فون پر بات ہوئی تھی ۔

President Trump called Imran Khan and Modi

Related Articles

Back to top button