امیگریشن نیوز

پنجاب کی کامیابی عمران خان کی عظیم فتح ہے، چوہدری ظہور اختر

تحریک انصاف نے پنجاب میں جھاڑو پھیر کر ن لیگ کا صفایا کر دیا ہے، اگلی بار شہباز شریف کی ہے ، صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر یو ایس اے چوہدری ظہور اختر

نیویارک (پ ر ) پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر یو ایس اے کے صدر چوہدری ظہور اخترنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں چوہدری پرویز الٰہی کی کامیابی ، چئیرمین عمران خان کی عظیم فتح ہے جس پر پوری قوم بالخصوص پنجاب کےا رکان اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ اپنے بیان میں چوہدری ظہور اختر نے کہا کہ میاںحمزہ شریف کے بعد اب امپور ٹڈوزیر اعظم میاں شہباز شریف کی باری ہے، وہ بھی دنوں کے مہمان ہیں اور ان کی بھی چئیرمین عمران خان جلد وکٹ اڑا دیں گے ۔

چوہدری ظہور اختر نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن اور اب وزیر اعلیٰ کے الیکشن میں جھاڑو پھیر کر مسلم لیگ (ن) کا صفایا کر دیا ہے ۔پاکستان میں اب چوروں کی حکومت کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے جس نئے پاکستان کا خواب دیکھا تھا، وہ نیا پاکستان بننا شروع ہو گیا ہے ۔ پنجاب کی تبدیلی ، پاکستان کی سیاست میں ایک ایسی تبدیلی لائے گی کہ جس سے عمران خان کے نئے پاکستان کا مکمل قیام عمل میں آئے گا۔ امریکہ سمیت اوورسیز میںبسنی والی کشمیری و پاکستانی امریکن کمیونٹی ، ن لیگ اور پی ڈی ایم کی گرتی ہوئی دیوار کو اب آخری دکھا دے ۔تاکہ پاکستان میں ایک بار پھر خوشحالی ،ترقی کا دور آئے ۔

Urdu News, Chaudhry Zahoor Akhtar, Kashmir

Related Articles

Back to top button