امیگریشن نیوزپاکستان

جھوٹ بولنے پر امریکی شہریت منسوخ

نیویارک (محسن ظہیر سے ) یو ایس ڈسٹرکٹ جج ورجینیا ہرنینڈز کو ونگٹن نے فراڈ کے ذریعے امریکی شہریت حاصل کرنے والی خاتون کی نہ صرف امریکی شہریت منسوخ کر دی ہے بلکہ انہیں پانچ مہینے کے لئے جیل بھی بھیج دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یو ایس ڈسٹرکٹ جج ورجینیا ہرنینڈز کو ونگٹن 55سالہ انائٹ ڈولینڈ کو امریکی شہریت کے حصو ل کے لئے جھوٹ بولنے پر پانچ ماہ قید کی سزا سنائی ہے اور ساتھ ہی خاتون کی امریکی شہریت منسوخ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے ۔
فیڈرل جیوری نے انائٹ ڈئیورلینڈ کو یکم مارچ کو قصور وار قرار دیا تھا جس کے بعد جج نے سزا کا حکم سنایا ہے۔کورٹ دستاویزات کے مطابق 1997میں ہیٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون النڈور نے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ میں سیاسی پناہ کی درخواست دائر کی جسے امیگریشن حکام کی جانب سے مسترد کر دیا گیا اور یو ایس امیگریشن کورٹ نے مذکورہ خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم جار ی کر دیا ۔
اس پیس رفت کے کچھ دیر کے بعد النڈور نے اوڈیٹے ڈئیورلینڈ کے نام اور شناخت سے سیاسی پناہ کی نئی درخواست دائر کر دی اور امیگریشن حکام کے سامنے اس حقیقت کو چھپایا کہ اس نے پہلے بھی انائٹ ڈوئیورلینڈ کے نام سے درخواست دائر کی تھی ۔درخواست دہندہ کی جانب سے اس حقیقت کو بھی چھپایاگیا کہ اس کے خلاف ڈیپورٹیشن آرڈر موجود ہیں ۔
یو ایس امیگریشن حکام کی جانب سے مذکورہ خاتون کا کیس جو کہ اوڈیٹے ڈئیورلینڈ کے نام سے دائر کیا گیا تھا، کو منظور کر دیا گیا اور جولائی 2012میں اس کی امریکی شہریت کی درخواست بھی منظور دے دی گئی ۔تاہم بعد میں یہ کیس یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے زیر تفتیش آیا تو فراڈ ڈیٹیکشن اینڈ نیشنل سیکورٹی حکام کی جانب سے مذکورہ خاتون کی حقیقت جان لی گئی ۔

Related Articles

Back to top button