بین الاقوامیپاکستان

عظیم کشمیری رہنما وسفارتکاریوسف بچ کی نماز جنازہ 27مئی سوموار کو مکی مسجد میں ادا کی جائے گی

سری نگر سے تعلق رکھنے والے یوسف بچ برصغیر پاک و ہند کی تقیسم کے وقت سے سرگرم عمل تھے ۔ انہوں نے عمر بھر کشمیر کاز کےلئے اپنی آواز نہایت ہی موثرانداز میں دنیا کے اہم ترین پلیٹ فارمز پر بلند کی

نیویارک (اردو نیوز) کشمیر کاز کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے معروف و عظیم کشمیری رہنما یوسف بچ طویل علالت کے بعد نیویارک میں انتقال کر گئے۔ان کی عمر98سال تھی ۔ان کا انتقال 24مئی بروز جمعہ نیویارک میں واقع اپنی رہائشگاہ پر ہوا ۔یوسف بچ سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقا ر علی بھٹو کے مشیر رہے ، انہوں نے سوئٹزر لینڈ میں بطور سفیر خدمات انجام دیں اور اقوام متحدہ میں بھی اہم عہدوں پر فائز رہے ۔سری نگر سے تعلق رکھنے والے یوسف بچ برصغیر پاک و ہند کی تقیسم کے وقت سے سرگرم عمل تھے ۔ انہوں نے عمر بھر کشمیر کاز کےلئے اپنی آواز نہایت ہی موثرانداز میں دنیا کے اہم ترین پلیٹ فارمز پر بلند کی ۔
یوسف بچ کی نماز جمازہ بروکلین (نیویارک) میں ادا کی جائے گی ۔پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی اور اہم قائدین نے یوسف بچ کی موت کو ایک ناقابل تلافی نقصان قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی موت سے پیدا ہونے والا خلاءمدتوں پورا نہیں ہوگا۔یوسف بچ کی کشمیر کاز اور کشمیری عوام کےلئے خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا ۔

Related Articles

Back to top button